کرائمز
لنگرآنہ :اڈا رحموآنہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریٹیلر پر فائرنگ
بھوآنہ(تحصیل رپورٹر) تھانہ لنگرآنہ کی حدود اڈا رحموآنہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریٹیلر پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے.چک 199 کے فاروق انور نے چک 203 کے ریٹیلر بابر علی پر سر عام گولیاں چلا دیں.فاروق انور امدادی رقم وصول کرنے آئی خواتین کو تنگ و حراساں کر رہا تھا کہ ریٹیلر بابر علی نے منع کیا.فاروق انور نے برا محسوس کیا طیش میں آکر پستول نکال لیا اور گولیاں چلا دیں.بابر علی معجزاتی طور پر محفوظ رہا گولیاں دکان کے شٹر میں جا لگیں.تھانہ لنگرآنہ پولیس موقع پر پہنچی واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا.پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہو گیا گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.