سترلیٹردیسی شراب ،چالوبھٹیاں اورشراب کشید کرنے والا سامان برآمد
گوجرانوالہ (04جولائی 2025ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں شراب فروشوں اورشراب بنانےوالوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرایس پی سول لائن محمدعمران خان کی زیرہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ پیپلزکالونی انسپکٹر انصرسیویا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی مخبر خاص کی اطلاع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی اورشراب فروشی میں ملوث چارکس ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے سترلیٹردیسی شراب ،چالوبھٹیاں اورشراب کشید کرنے والا سامان برآمدکرلیا ۔گرفتارملزمان میں ثاقب راحیل ،راہول ،منوراورفیصل مسیح شامل ہیں ۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ شراب کشید کرکے ضلع بھر میں فروخت کرتے تھے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس موقع پر سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے شراب فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔سی پی اونے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرایس ایچ اوتھانہ پیپلزکالونی اورانکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی ۔