کرائمز

کھلے ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر مضرِ صحت کھانوں کی فروخت

ملتان (اظہر تاج قریشی ) شجاع آباد شہر اور اس کے گردونواح میں متعدد ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر حفظانِ صحت کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث عوام الناس مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلے۔ریسٹورنٹس اور ہوٹل عوام میں بیماریاں بانٹنے کا سبب بن رہے ہیں شجاع آباد کے مختلف علاقوں میں ہوٹل مالکان مضرِ صحت گوشت کھانوں میں خصوصاً کڑاہی اور دیگر ڈشز کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے، جس سے شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں عوامی، سماجی اور سول سوسائٹی کے حلقوں نے اس سنگین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مضرِ صحت کھانے تیار کرنے والے ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کے کھانوں کے باقاعدہ سیمپل لیے جائیں، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو سیل کیا جائے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی فوری کارروائی کر کے عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button