علاقائی خبریں
سیدنا داتا گنج بخش کانفرنس (آج) ہوگی
لاہور( آئی این پی)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام آج ( جمعہ) دن 12 بجے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں سیدنا داتا گنج بخش کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ تحریک لبیک یارسو ل اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کشف المحجوب شریف کے ایک ہزار سال مکمل ہونے پر کشف المحجوب اور فکری بگاڑ کا سدباب کے موضوع پر مقالہ پیش کریں گے۔