1170 روپے کا آٹا، غریب کے لیے روٹی خواب بن گئی
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد شہر اور گردونواح میں آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کا باعث بن گیا پندرہ کلو آٹے کا تھیلا اچانک دو سو روپے مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد 970 روپے میں دستیاب آٹا اب 1170 روپے میں فروخت ہو رہا ہے غلہ منڈی کے آڑھتیوں کی من مانیاں اور ذخیرہ اندوزی کے سبب آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، جس سے متوسط اور غریب طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی خاموشی اور عدم توجہی نے آڑھتیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، جس کے باعث دو وقت کی روٹی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فی الفور نوٹس لینے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب اور متوسط طبقہ اپنے بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا کھلا سکے #