ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں 57بیڈز پر مشتمل خصوصی وارڈز قائم
سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )محرم الحرام کے جلوس عزاداروں کو فوری امداد کیلئے فیلڈ ہسپتال کے ساتھ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں 57 بیڈز پر مشتمل خصوصی وارڈز قائم کیے گئے ،جبکہ رحمت اللعالمین بلاک میں 12وارڈز اور پیڈ بلاک میں 45بیڈز کی ایمرجنسی فعال ہے اور ہسپتال میں جلد نیورو سرجیکل وارڈ قائم کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس طارق سہیل کی بریفینگ پر کمشنر ملک جہانزیب اعوان نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت ہے کہ ہر مریض کو علاج، دوا، عزت اور سہولت ہر صورت مہیا کی جائے۔ انہوں نے ہسپتال میں "کوڈ ریڈ”اور”کوڈ بلیو” ایمرجنسی پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد، پیجر سسٹم کے فعال رکھنے اور ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی کی ہدایت دہرائی۔انہوں نے ڈاکٹرز اور سٹاف کو تنبیہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو دیانتداری سے ادا کریں۔یاد رہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر جلوس اعزاداری میں بروقت طبی امداد کے لئے میڈیکل کیمپ کے ساتھ فیلڈ ہسپتال کو فعال رکھا جا رہا ہے۔