کرائمز

انجمن جعفریہ رجسٹرڈ واربرٹن کا عاشورہ کے جلوس کے حوالہ سے اجلاس

واربرٹن(حکیم مدثر)انجمن جعفریہ رجسٹرڈ واربرٹن کا عاشورہ کے جلوس کے حوالہ سے اجلاس۔تاجر رہنماء ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ننکانہ وممبر ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ننکانہ رانا عمر حیات اور رانا عمر حسین کی خصوصی شرکت عاشورہ کے جلوس کی قیادت کا اعلان۔انجمن جعفریہ رجسٹرڈ واربرٹن کا اجلاس کاظمی ہاؤس واربرٹن میں منعقد ہو۔اجلاس میں چیف آرگنائزر سید عارف حسین نقوی منتظم جلوس و جنرل سیکرٹری انجمن جعفریہ رجسٹرڈ واربرٹن منتظم اعلیٰ سید محسن کاظمی تاجر رہنماء رانا عمرحیات،رانا عمر حسین و دیگر نے شرکت کی،ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ممبر ہیلتھ کونسل ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ تاجر رہنماء رانا عمر حیات نے اجلاس میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام سب کے ہیں عاشورہ کے کاظمی ہاؤس سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے اور امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ امام حسین نے جرات بہادری اور دلیری سے ڈٹ کر یزید کا مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button