علاقائی خبریں

قوانین کی خلاف ورزیوں پر 39ہزار سے زائد شہریوں کے چالان

لاہور (آئی این پی) ڈی ائی جی ٹریفک وقاص نذیر کے احکامات پر لائسنس کی فوری فراہمی اور قانون کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 26ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا، 8ہزار 500سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،9 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 8ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔ اس کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 39ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 9ہزار، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 4ہزاع سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ، 1300سے زائد کم عمر ڈرائیورز اور 2200سے زائد غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر صوبہ بھر میں کاروائی جاری ہے ۔صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن جاری ہے، بھاری جرمانے قانونی کاروائی اور حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button