"فیضی جٹ کی ماتمی جلوس میں شرکت: اتحاد، عقیدت اور خدمت کا عملی مظاہرہ”
لاہور /رائےونڈ(آئی این پی ) متحرک سیاسی و سماجی شخصیت، مسلم لیگ (ن) کے سرگرم کارکن "فیضی جٹ” نے رائےونڈ میں نکالے گئے سالانہ مرکزی ماتمی جلوس میں شرکت کی اور شبیہ ذوالجناح کے ہمراہ قدم بہ قدم شریک ہو کر عقیدت و احترام کا اظہار کیا، ان کی آمد پر جلوس کے شرکاء، منتظمین، اور شہریوں نے بھرپور خیرمقدم کیا، انہوں نے جلوس کے دوران مختلف مقامات پر لگائے گئے کیمپس اور سبیلوں کا دورہ کیا، منتظمین سے ملاقات کی اور ان کے جذبہ خدمت کو سراہا، فیضی جٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی انسانیت، عدل، اور حق کی سربلندی کی علامت ہے اور ہمیں ان کے راستے پر چلنے کا عہد کرنا چاہیے، انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور بالخصوص سی او یونٹ رائےونڈ، مقامی پولیس، ریسکیو ٹیموں اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی، صفائی اور ٹریفک کنٹرول کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں نے جذبہ اخلاص سے فرائض انجام دیے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارہ، اور مذہبی رواداری کی مثال قائم کرتے ہوئے رائےونڈ کے تمام مکاتب فکر نے یکجا ہو کر امام عالی مقام کی یاد میں منعقدہ جلوس میں شرکت کی، جس سے اتحاد بین المسلمین کا پیغام واضح طور پر سامنے آیا، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر خدمت خلق اور دینی روایات کے احترام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقا کی قربانیوں کے صدقے ہمیں حق پر قائم رہنے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ عطا فرمائے، اس موقع پر ان کے ہمراہ متعدد سماجی شخصیات، مسلم لیگ ن کے مقامی کارکنان اور معززین علاقہ بھی موجود تھے جنہوں نے ان کی جلوس میں شرکت کو سراہا اور کہا کہ فیضی جٹ ہمیشہ عوامی مسائل، مذہبی تقریبات اور فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے ہیں، ان کی موجودگی نوجوانوں کے لیے ایک مثبت مثال ہے، جبکہ ان کی قیادت میں رائےونڈ میں سیاسی و سماجی ہم آہنگی کو تقویت ملی ہے، جلوس کے اختتام پر فیضی جٹ نے امام بارگاہ حسینیہ میں حاضری دی، دعا کی اور منتظمین کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت، مذہبی رواداری اور اتحاد امت کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے، اور کسی بھی موقع پر قوم و ملت کی پکار پر لبیک کہنا ان کا دینی، قومی اور سیاسی فرض ہے۔