علاقائی خبریں
محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر ابی طالب سے برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)پیرمحل یوم عاشورہ دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر ابی طالب سے برآمد ہوگیا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر ، ڈی ایس پی پیرمحل میاں منیر احمد، ایس ایچ او افتخار سلیقہ اور دیگر افسران بھی جلوس کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں جلوس کے راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ریسکیو 1122، محکمہ صحت، فیسکو سوئی گیس ٹیلی فون سمیت دیگر اداروں کی ٹیمیں جلوس کے ہمراہ ہیں ایلیٹ فورس کی طرف سے جلوس کی سڑکوں پر گشت