کرائمز

مضر صحت کیمیکل ملے دودھ اور دہی کی فروخت جاری

گوجرانوالہ(عبدالغفار رانا )گوجرانوالہ اور گردونواح میں مضر صحت کیمیکل ملے دودھ اور دہی کی فروخت جاری ہے، جس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اعلی سطح پر تحقیقات ، دود ھ اور دہی کے نمونے لیبارٹری بھیجنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، دولت کے پجاری ملاوٹ اور انتہائی ناقص اشیائے خوردنوش کی فروخت سے باز نہیں آتے، قریبی دیہا ت اور شہر میں کیمیکل سے دودھ تیار کرنیکا کام دھڑلے سے جاری ہے،شہر میں جتنا دودھ فروخت ہوتا ہے ،اسکی رسد اس سے بہت ہی کم ہے ،گھروں میں دودھ سپلائی کرنیوالے گوالے بھی اس گھنائونے فعل میں شامل ہوگئے ہیں،شہر میں معروف دکانوں پر کھلے عام کیمیکل سے تیار کردہ دودھ فروخت ہوتا ہے۔ناقص دودھ دہی کے استعمال سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہیں۔ محکمہ فوڈ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button