علاقائی خبریں

مخیرحضرات کاجنرل ہسپتال کو جدید لیپروسکوپک مشین کا عطیہ

لاہور (آئی این پی)جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کو مخیر حضرات کی جانب سے جدید لیپروسکوپک مشین عطیہ کر دی گئی جو اس شعبے میں نئے اور جدید دور کا آغاز ہے۔ اس حوالے سے پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لیپروسکوپک مشین کا عطیہ وصول کیا اور کہا کہ لیپروسکوپک مشین صرف آپریٹنگ تھیٹر کا سامان نہیںبلکہ سینکڑوں مریضوں کی جلد شفا اور معیاری زندگی کی کنجی ہے۔ جنرل ہسپتال کے سرجنز لیپروسکوپک پروسیجر میں مہارت رکھتے ہیں اوراگر روایتی طریقے کی بجائے جدید کیمرہ سرجری کی جائے تو درد کم، شفا تیز، اور زندگی باوقار بن جاتی ہے نیز مریض کو بھی ذیادہ بستر پر رہنا نہیں پڑتا۔ اس موقع پر ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، ڈاکٹر یحییٰ سلطان، ڈاکٹر جعفر حسین، ڈاکٹر عمیر رانا، ڈاکٹر حنان خان، ڈاکٹر حسن عباس، ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈاکٹر انعم،ڈاکٹر فائزہ خالد، ڈاکٹر جنید امجد اور دیگر طبی و انتظامی افسران بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت معاشرے کا وہ سرمایہ ہے جس کی قدر نسلیں کرتی ہیں۔انہوں نے مخیر حضرات کے جذبہ خیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ صاحبِ دل افراد کی یہ کاوش نہ صرف ایک مشین کا عطیہ ہے بلکہ امید، شفا اور زندگی کی نئی رمق بھی ہے۔ڈاکٹر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ جدید لیپروسکوپک مشین سے مریضوں کو نہ صرف اینٹی بائیوٹک سے چھٹکارا حاصل ہو گا بلکہ انفیکشن کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے اور کم سے کم وقت میں جلد صحت یابی ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے بھی مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید میڈیکل ٹیکنالوجی تک رسائی ہر مریض کا حق ہے اور مخیر حضرات اس حق کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج صرف ایک مشین نہیںبلکہ جدید طبی نظام کے ایک نئے باب کا افتتاح کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل جی ایچ میںجدید سہولیات کی فراہمی میں تمام وسائل برو¿ئے کار لا رہے ہیںتاکہ ہر مریض کو عالمی سطح کے مطابق معیاری علاج دستیاب ہو ۔ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے مخیر شخصیت کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button