چوچک اور گردونواح میں مہنگائی کا طوفان ،شہری سراپا احتجاج
چوچک ( لیاقت علی سے ) چوچک اور گردونواح میں مہنگائی کا طوفان اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے باہرعوام کا ذخیرہ اندوزوں اور خود ساختہ مہنگائی مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چوچک اور گردونواح مہنگائی کا جن بے قابو، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے سفید پوش طبقہ شدید پریشان۔ سبزیاں، پھل، دودھ ،دہی، گیس و دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی کے باعث مجبوراً عام آدمی کو ہر چیز مہنگے داموں خرید کرنا پڑتی ہے شہریوں نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان ذخیرہ اندوزوں اور خود سخت مہنگائی کرنے والوں کو خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے