کرائمز
پولیس کانسٹیبل کی ہارٹ اٹیک /نوجوان کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے اموات
سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پولیس کانسٹیبل کی ہارٹ اٹیک سے اور نوجوان کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے اموات ہو گئیں جن کی اس طرح اچانک اموات پر کہرام مچ گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی کے تھانہ چاپری میں تعینات کانسٹیبل عامر خان سکنہ جلو خیل کمر مشانی اچانک ہارٹ اٹیک سے موت ہو گئی جبکہ جلال پور میں ٹی وی مکینک کا بیٹا عبد الواسع خود بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا جن کی اس طرح اچانک اموات سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔