ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں رنگا رنگ پروقار تقریب کا انعقاد
شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے) شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ جیل میں یوم آزادی کو بھرپور انداز سے منانے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جیل کے احاطہ کو سبز ہلالی جھنڈیوں اور پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ اسیر قیدیوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کیے ۔ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب میں سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ اظہر جاوید چیمہ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ایگزیکٹو افضال احمد وڑائچ ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جوڈیشل عابد علی، ڈپٹی ڈویلپمنٹ شہباز احمد وٹو سمیت ممبر صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ،مسلم لیگی رہنما شہباز احمد چھینہ اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو عثمان جلیس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد نعمان ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ سیف الاسلام خٹک سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان قربانیوں سے حاصل کیا آزادی عطیہ خداوندی ہے آزادی کو اللہ کی خوشنودی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور مخلوق خدا کی خدمت کے ذریعے گزاریں۔ اسیران کو چاہیے کہ وہ اللہ سے معافی مانگیں اور جو زندگی میں اللہ کی مخلوق کو تکلیفیں دیں ان کا ازالہ کرتے ہوئے ورثاء سے معافی مانگیں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ جیل خانہ جات پنجاب اسیران کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کر رہا ہے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں پروقار تقریب کے اختتام پر جیل انتظامیہ کے آفیسران نے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور ممبر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ آزادی کا کیک کاٹا اور ملک و قوم کے لیے دعا کی۔