علاقائی خبریں

آر پی او شہزاد آصف خان اور کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان کا دورہ

خوشاب (ملک شیرافضل ٹوانہ سے) وزیرِاعلیٰ_پنجاب_کی_ہدایت پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا شہزاد آصف خان اور کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان کا دورہ ضلع خوشاب آر پی او سرگودھا اور کمشنر سرگودھا کا ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم اور ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کے ہمراہ 10 محرم الحرام کو نکلنے والے جوہرآباد اور خوشاب سٹی ایریا کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ ⁠اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ذوالفقار حسن، ایس ایچ او سٹی اعجاز احمد ،ایس ایچ او خوشاب شفقت نواز،انچارج سیکیورٹی انسپکٹر شاہ خالد و دیگر افسران اور منتظمین جلوس بھی انکے ہمراہ تھے۔ ⁠اس موقع پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا گیا ہے۔ ⁠ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں، بازاروں کو بیرئیر،خاردار تاروں اور قناتوں سے عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر میٹل ڈیٹکٹرز سے چیکنگ کی جائے گی اور روٹس میں آنے والے گھروں کی چھتوں پر پولیس سنائپر تعینات کیے جائیں گے۔ ٹریفک کے بلا تعطل بہاؤ کیلئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں اور جلوس ہائے کے روٹس کی چیکنگ بذریعہ ٹیکنیکل آلات کروائی جائے گی۔ ⁠کمشنر سرگودھا کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ پولیس و دیگر محکموں کے ساتھ ملکر جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔ ⁠اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بتایا کہ جلوس کی تمام نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن کی مانیٹرنگ اور ریکارڈنگ کا پورا میکنزم موجود ہے۔
* ⁠آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button