اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کا پرانا ڈسکہ ،مندرانوالہ میں امام بارگاہوں کا دورہ
ڈسکہ(عشرت انصاری) عاشورہ محرم کے سلسلہ میں 10محرم کے انتظامات کا جائزہ،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کا پرانا ڈسکہ ،مندرانوالہ میں امام بارگاہوں کا دورہ جلوس کے راستے پر انتظامات کا جائزہ لیایوم عاشورہ کے موقع پر10محرم الحرام کو نکلنے والے ’’ذوالجناح‘‘ کے جلوس کے انتظامات کو چیک کرنے کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی نے پرانا ڈسکہ، مندرانوالہ اور تمام امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے جلوس کے داخلی و خارجی راستوں، سیکیورٹی کیمروں اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا تاکہ جلوس میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے،تحصیل انتظامیہ ڈسکہ کی جانب سے شہریوں کو محرم الحرام کے دوران مکمل تعاون اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی ،علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے سول اسپتال ڈسکہ کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے تمام ادویات کا جائزہ لیا۔ ادویات کی دستیابی میں کسی کمی یا زیادتی کے حوالے سے تفصیلات دریافت کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی کی صورت میں اسپتال کا عملہ ہر وقت موجود رہے تاکہ بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔