اوکاڑہ : 686 عزاداران کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی
اوکاڑہ(وحید انصاری) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امتیاز) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کی زیرنگرانی یوم عاشورہ پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے ضلع بھر میں 27 ماتمی جلوسوں اور 14 مجالس کو میڈیکل کور فراہم کیا۔ یومِ عاشورہ پر مجموعی طور 686 عزاداران کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ 680 عزاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی جبکہ 6 عزاداروں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تحصیل اوکاڑہ میں 5 مجالس اور 13 جلوسوں میں 232 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ 4 کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تحصیل دیپالپور میں 8 جلوسوں اور 5 مجالس میں 279 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی اور 1 کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تحصیل رینالہ خورد میں 4 مجالس اور 6 جلوسوں میں 169 عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 1 عزادار کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر ریسکیو1122 کی میڈیکل آلات و ادویات سے لیس 20 ایمبولینسز، 57موٹر بائیکس، 5 فائر وہیکلز سمیت 329 سے زائد ریسکیورز اور 100 سے زائد ریسکیو رضاکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ یومِ عاشورہ پر بہترین ایمرجنسی کوریج فراہم کرنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے تمام ریسکیورز کو خصوصی شاباش دی۔#