علاقائی خبریں

بھوآنہ فلک شیر پرائیں مارو بجاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

بھوآنہ (تحصیل رپورٹر) 11 محرم الحرام کی شب ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب محرم کے جلوس میں روایتی انداز میں مارو بجانے والا فلک شیر پرائیں امام بارگاہ پہنچتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا فلک شیر جو کئی سالوں سے محرم الحرام کے جلوسوں میں مارو بجا کر اپنی عقیدت کا اظہار کرتا رہا حسبِ روایت اس سال بھی عزاداری میں شامل تھا جیسے ہی وہ مارو بجاتے ہوئے امام بارگاہ کے نزدیک پہنچا، اچانک طبیعت بگڑ گئی اور وہ زمین پر گر پڑا۔ عینی شاہدین کے مطابق لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا مرحوم فلک شیر کو اہلِ علاقہ ایک وفادار نیک دل اور اہل بیتؑ کا سچا عاشق قرار دیتے ہیں اس کی اچانک وفات سے علاقے میں غم کی فضا چھا گئی ہے۔عزاداران کا کہنا ہے کہ فلک شیر کی موت بظاہر ایک سانحہ ہے لیکن حقیقت میں وہ عزاداری کی خدمت کرتے ہوئے راہِ وفا پر شہادت کا درجہ پا گیا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ اہل بیتؑ میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button