بارش نے میپکو سب ڈویژن کی کارکردگی کا پول کھول دیا
چوک سرورشہید ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) دس محرم الرام کے روز چوک سرورشہید میں ایک گھنٹہ تک موسلادھاربارش، بارش نے میپکو سب ڈویژن کی کارکردگی کا پول کھول دیا ، کھمبوں پر بغیر ترتیب سے لگائے گئے بجلی کے سینکڑوں میٹر جل گئے ، میپکو اہلکاروں کی جانب سے میٹر لگانے اور اتارنے کے دوران ننگی چھوڑی گئی تاریں میٹر وں کے جلنے کا سبب چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں شہریوں کا مطالبہ ، تفصیل کے مطابق دس محرم کو ہونے والے تیزرفتار بارش میں میپکو سب ڈویژن چوک سرورشہید میں بجلی کے سینکڑوں میٹر جل گئے ۔ میٹر جلنے کی اصل وجہ میپکو اہلکاران ہیں جنہوں نے رشوت لیکر کئی کئی کلومیٹر دور میٹر لگائے ہوئے ہیں اور کھمبوں پر بغیر کسی ترتیب سے لٹکے یہ میٹر اور انکی ننگی تاریں بارشیں میں ارتھ ہونے پر میٹروں کے جلنے کا باعث بنی ۔ چوک سرورشہید شہر میں کسی بھی کھمبےکو دیکھیں یہاں کئی کئی درجن میٹر بغیر کسی ترتیب کے لگے ہوئے ہیں کوئی میٹر لٹک رہا ہے ۔ کوئی نیچے گرا پڑا ہے لوگ میپکو سب ڈویژن میں اطلاع بھی دیتے ہیں لیکن کوئی انہیں ٹھیک کرنے نہ آتاہے واپڈا کے لائن میں مفت کی تنخواہیں لے رہیں ہیں کام نہ کرتے ہیں ایس ڈی او میپکو چوک سرورشہید بھی ان ملازمین کے آگے بے بس دکھائی دیتا ہے ، سینکڑوں صارفین جن کے میٹر بارش کی وجہ سے جل گئے ہیں ان کے گھروں اور دکانوں کی بجلی بند ہے لیکن واپڈااہلکاران میٹر تبدیل کرنے کی بجائے رشوت لیکر ڈائریکٹ بجلی چالو کررہے ہیں شہریوں نے چیف ایگزیکٹو ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ کھمبو ں پر بغیر ترتیب سے لگے میٹر میپکو اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے جلیں ہیں انہیں فوری اور مفت تبدیل کرنے کا حکم دیں اور میپکو سب ڈویژن کے ذمہ داران کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے