کرائمز
زمین کے تنازعہ پر جھگڑا، گولیاں چل گئیں، ایک شخص زخمی
چوک سرورشہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر)زمین کے تنازعہ پر جھگڑا، گولیاں چل گئیں، ایک شخص شدید زخمی، تفصیل کے مطابق مبینہ طور پر چک نمبر637/TDA کے امیر خان مشوری بلوچ کا شعیب، عامر، الطاف وغیرہ سے رقبہ اور کھال کا تنازعہ تھا۔مبینہ طور گزشتہ روز امیر خان اپنے بھائی کے ہمراہ رقبہ میں باجرہ کی کاشت کے لئے رقبہ میں ہل چلا رہے تھے کہ اس دوران اسکے مخالفین شعیب، عامر، الطاف نے پسٹل سے فائرنگ کردی، او رگولی امیر خان مشوری کے بائیں بازو میں لگی۔ جسے زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید لایا گیا پولیس تھانہ صدر نے تحقیقات کا آغاز کردیا