محرم الحرام کا دسویں محرم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ رنگپور روڈ سے برآمد
وک سرورشہید(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محرم الحرام کا دسویں محرم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ رنگپور روڈ سے برآمد ہوا۔ اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوا۔ جلو س کے چاروں اطراف سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہوئے تھے۔ ڈی ایس پی سرکل چوک سرورشہید اور دونوں تھانوں کی نفری جلوس کے ساتھ ساتھ تھی اس کے علاوہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمبولینس اور ڈاکٹرز کی ٹیم، الرابعہ ٹرسٹ، ریسکیو 1122، واپڈا کے اہلکاران محکمہ مال کے تحصیلدار اور پٹواریان بھی جلوس میں شامل رہے۔ امن کمیٹی کے اراکین، تاجران اور شہری خیر سگالی اور یگانگت کے لئے جلوس کے ساتھ رہے۔ زنجیر زنی سے زخمی ہونے والے عزاداران کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جلوس کے راستوں پر پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں حکومت پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کی جانب سے بھی میٹھے پانی کی سبیل لگائی گئی تھی۔حسب روایت مرکزی چوک پر مجلس اعزا ہوئی عزاداران نے ماتم و زنجیر زنی، علم او ذوالجناح کا یہ جلوس مقررہ وقت پر پرامن طور کربلا کمپلیکس لیہ روڈ اختتام پذیر ہوا جہاں پر مجلس شام غریباں منعقد ہوئی ذاکرین و مقررین نے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی
دریں اثناء تحصیل چوک سرورشہید میں پرامن عشرہ محرم الحرام کا انعقاد، عزاداروں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تحصیل بھر میں یوم عاشور کے تمام جلوس، مجالس پر امن طریقے سے اختتام پزیر ہوگئیں: ڈی پی او مظفرگڑھ رضوان احمد،ڈی ایس پی چوک سرورشہید عبدالشکورقیصرانی، دونوں تھانوں ایس ایچ اوز، شاہد شاہ، عرفان فیض نے خود فیلڈ میں متحرک رہے پرامن عشرہ محرم الحرام کے انعقاد پر کمشنر ڈیرہ غازیخان اشفاق احمد چوہدری نے چوک سرورشہید کی سول انتظامیہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہا:ڈی ایس پی عبدالشکور قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کیے گئے تھے اس کے لئے امن کمیٹی کے ارکان اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے بھرپور تعاون سے عشرہ محرم کا پرامن انعقاد ممکن ہوا، چوک سرورشہید شیعہ علما کونسل کے ضلعی رہنما ملک الحسین تھہیم نے بھی حکومت پنجاب چوک سرورشہید کی تحصیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ا نتظامات کو شاندا ر قرار دیا