ڈیوائس مافیا ایجنٹ 1000 سے 1500 روپے کی کٹوتی کرنے لگے
واربرٹن(حکیم مدثر) واربرٹن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط میں کٹوتی کا سلسلہ نہ رک سکا ڈوائز مافیا ایجنٹ 1000 سے 1500 روپے کی کٹوتی کرنے لگے ڈوائز مافیا کا راج لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے جو عورتیں رقم میں کٹوتی کا پوچھے تو ایجنٹ مافیہ ان کو زلیل و خوار کرتے ہیں اور بولتے ہیں کہ کل آنا پرسو آنا اور جب تک وہ 1000 یا 1500 کٹوتی نہیں کرواتی انہیں اسی طرح گرمی میں چکر لگوا کر زلیل کرتے ہیں ڈوائز ہولڈرز غریبوں سے قسط میں کٹوتی مزدوری یعنی سروس جو کہ غیر قانونی ہے کے طور پر کرتے ہیں جبکہ غریب عوام زلیل و خوار ہونے کے ڈر سے کچھ کہنے سے بھی قاصر ہے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ کے ناک کے نیچے بیٹھ کر کٹوتی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے دور سے انے والے خواتین سے 1000 ہزار سے لیکر 1500 ہزار تک کٹوتی کر رہے ہیں اگر کوئی خاتون کٹوتی پر اعتراض کرتی ہے تو اسے ذلیل خوار کرتے ہیں غریب گھرانوں کی آنے والی امداد سے ڈیوائس اہلکار بے دھڑک ہو کر کٹوتی کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر رہے ہیں واربرٹن کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے ڈائیریکٹر بینظر انکم سپورٹ پروگرام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے ڈیوائس اہلکاروں کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے