الجنت مارکی بائی پاس رینالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
اوکاڑہ ( وحیدانصاری) اوکاڑہ آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے ڈی پی او اوکاڑہ کے ہمراہ الجنت مارکی بائی پاس رینالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا. پولیس ترجمان کے مطابق علاقہ تھانہ صدر رینالہ خورد اور سٹی رینالہ خورد کے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی شہریوں کے مسائل کے قانونی حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت اور متعلقہ افسران موجود تھے کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس میں اعتماد کی فضاء قائم کرنا ہے تاکہ عوامی مسائل عوامی سطح پر ہی حل ہو سکیں ، آر پی او ساہیوال شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی ، آر پی او نے متعلقہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں #