علاقائی خبریں

ایدھی کی نویں برسی پر قرآن خوانی و دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا

لاہور / رائےونڈ (آئی این پی) افضل ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی مرحوم کی نویں برسی کے موقع پر مختلف وی اوز سیکٹرز میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ادارے کے چیئرمین حکیم فریاد افضل رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی ایک ایسا نام ہے جو انسانیت کی خدمت، ایثار اور بے لوث قربانی کا استعارہ بن چکا ہے۔ اُن کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ تقریب میں سوشل ورکر رانا پرویز منج، سوشل ورکر ساجد خاں، سوشل ورکر عامر علی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور عبدالستار ایدھی کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں عبدالستار ایدھی کی زندگی سے سبق سیکھ کر انسانیت کی خدمت کا جذبہ اپنانا چاہیے۔ قرآن خوانی کے بعد شرکاء کی ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا اور آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ افضل ویلفئیر آرگنائزیشن آئندہ بھی ملک بھر میں ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button