علاقائی خبریں

دربارِ عالیہ پیر سید شمیم شاہؒ میں محفلِ ذکرِ امام حسینؑ کا انعقاد

لاہور ( شمشادعلی بھٹی سے )محفل پرنور میں صاحبزادہ سید احمد علی شاہ صاحب کی خصوصی شرکت تفصیلات کے مطابق یومِ عاشورہ کے موقع پر دربارِ عالیہ پیر سید شمیم شاہ رحمۃ اللہ علیہ پر ایک بابرکت محفلِ ذکر منعقد ہوئی، محفل سجادہ نشین پیر سید حامد علی شاہ کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی، اس روحانی محفل میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں صدر پاکستان تاجر گروپ محمد اکبر بٹ، صاحبزادہ سید احمد علی شاہ، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، چوہدری احمد علی، ملک ارشد محمود، میاں نوید بشیر، منیب طفیل اور رحمت بلا، آیان بٹ سمیت دیگر شامل تھے، جبکہ دیگر شرکاء میں محمد مشتاق، بلال بٹ، مانی بٹ، فیاض بٹ، احتشام بٹ، منیر بٹ، ذیشان بٹ، جہانگیر بٹ، باوا بٹ، احمد مغل، شیخ مجاہد، میاں آصف اور میاں کاشف شامل تھے، محفل میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے پیغامِ حق و صداقت پر روشنی ڈالی گئی۔ پیر سید حامد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کربلا صرف ایک معرکہ نہیں بلکہ قیامت تک کے لیے سچائی، قربانی اور استقامت کی عملی تصویر ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم امام عالی مقامؑ کی تعلیمات کو اپنا کر معاشرے میں امن، عدل اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ محفل کے اختتام پر شرکاء میں لنگرِ حسینی بھی تقسیم کیا گیا اور وسیع پیمانے پر دودھ کی سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button