کرائمز

کراچی، حساس ادارے کی کارروائی، 25 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 3 ڈاکو گرفتار

کراچی(نامہ نگار )حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ڈاکوو?ں کو گرفتار کرلیا گیا.ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کے انتہائی حساس علاقے میں چند روز قبل 5 جولائی کی رات 11 بجے کے قریب 3 ڈاکوو?ں نے ضیا اسرار نامی ایزی پیسہ شاپ کے مالک کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر نقدی سے بھرا ہوا بیگ چھینا تھا جس میں 25 لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون کی سمیں بھی موجود تھی. واردات کے دوران ڈاکوو?ں نے شہری کو خوفزدہ کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی تھی اور لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے. واردات کی اطلاع ملتے ہی حساس ادارے متحرک ہوگئے اور کچھ ہی گھنٹوں میں واردات میں ملوث ڈاکوو?ں کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کرلیا جن کی شناخت ذیشان، نعمان اور وجاہت کے نام سے کی گئی.ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوو?ں کے قبضے سے چھینی گئی رقم و دیگر سامان، واردات میں استعمال کی جانے والی لگژری گاڑی فارچونر، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے. گرفتار ڈاکوو?ں میں 2 ڈکیت ماڈل کالونی اور کورنگی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں, حساس ادارے نے ابتدائی تفتیش کے بعد تینوں ڈاکوو?ں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ملیر کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button