کرائمز
ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف نو مئی کے تین کیسز کی سماعت( آج ) ہو گی
لاہور( آئی این پی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف نو مئی کے تین مقدمات کی سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے یاسمین راشد کے وکیل کی جگہ ریاست کا وکیل مقرر کر دیا ہے جو ان کی طرف سے پیش ہو کر مقدمات کی کارروائی کو مکمل کروائے گا۔ہفتہ کے روز 3 مقدمات کی سماعت ہوئی تھی جس میں یاسمین راشد کے وکیل ایک بار پھر گواہوں پر جرح کرنے کے لئے عدالت نہیں آئے تھے جس پر یاسمین راشد کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر گواہوں پر جرح کیلئے اسٹیٹ کونسل مقرر کر دیا گیا۔عدالت نے تینوںمقدمات کی مزید سماعت آج( پیر) 21 جولائی تک ملتوی کر رکھی ہے۔