کرائمز
ہائیکورٹ نے 21 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کردیا
لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے 21 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کردیا، بازیاب ہوکر رہا ہونے والوں میں خواتین،بچے اور مرد شامل ہیں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری شاہد مسیح اور اشتیاق مسیح کی درخواستوں پر سماعت کی، ڈجکوٹ ضلع فیصل آباد پولیس نے بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرواکر بچوں سمیت پیش کیا، درخواست گزاروں کے وکیل سہیل شاہد گل نے بتایاکہ تحصیل سمندری کے قریب بھٹہ مالک انور گجر نے چارسال سے حبس بے میں رکھا ہوا ہے۔ گورنمنٹ قانون کے مطابق بھٹہ مزدوروں کو معاوضہ ادانہیں کیا جارہا ،بھٹہ مالک کے وکیل کے مطابق بھٹہ مزدوروں نے ایڈوانس رقم لے رکھی ہے، معاہدے کے مطابق مرضی سے کام کررہے ہیں ، عدالت نے فریقین کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد بازیاب ہونے والے بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔