کرائمز

موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے والے کم عمر کار ڈرائیور کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (آئی این پی ) شاہدرہ میں موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے والے کم عمر کار ڈرائیور کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا، عدالت نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے کم عمر ڈرائیور حاشر عمر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر دیا، پولیس حکام نے کہا کہ ملزم کی عمر کا تعین اور ذہنی معائنہ کروانے کیلئے ٹیسٹ کروانے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم حاشر عمر کو 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔ملزم حاشر عمر کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی، وکیل نے عدالت میں کہا کہ میرا موکل کم عمر ہے اس کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا۔تاہم عدالت نے ملزم حاشر کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button