رانا سہیل انجم کو سوشل میڈیا مینجمنٹ میں نمایاں کارکردگی پر تعریفی شیلڈ و سرٹیفکیٹ
گوجرانوالہ ۔9جولائی (رانا عبدالغٖفار )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی جانب سے رانا سہیل انجم کو سوشل میڈیا مینجمنٹ میں نمایاں کارکردگی پر تعریفی شیلڈ و سرٹیفکیٹ دیا
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن، سید نوید حیدر شیرازی نے آئی ٹی اور سوشل میڈیا کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر رانا سہیل انجم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا۔ یہ اعزاز ان کی پیشہ ورانہ مہارت، ادارہ جاتی سوشل میڈیا کی مؤثر حکمت عملی، اور عوامی آگاہی کے لیے بروقت اور مثبت ڈیجیٹل مہمات پر دیا گیا۔
تقریب میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ، ڈاکٹر ذوالفقار علی، اسسٹنٹ کمشنر جنرل اور انچارج بزنس فسیلیٹیشن سنٹر، میڈم قرۃ العین نے بھی شرکت کی۔
کمشنر گوجرانوالہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا سہیل انجم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا ایک مؤثر ذریعہ ابلاغ ہے، جس کا مثبت اور پیشہ ورانہ استعمال ادارہ جاتی کارکردگی کو عوام تک بہتر انداز میں پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
کمشنر نے امید ظاہر کی کہ رانا سہیل انجم آئندہ بھی اپنی مہارت اور لگن سے ادارے کی ساکھ کو مزید مستحکم بنانے میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔