ملزمان کے قبضہ سے5کلو430گرام ہیروئن اور740گرام چرس برآمد،
گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار خاں )سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔انہی احکامات کے پیش نظرایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر غاذی عدنان اعجاز،تھانہ دھلے سب انسپکٹر عمران اوجلہ ،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹرضیافت علی باٹھ،تھانہ کھیالی انسپکٹر محمد یوسف و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےپانچ منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا ۔تھانہ کینٹ پولیس نے منشیات فروش کبیر احمد سے ایک کلو چارسوساٹھ گرام ہیروئن ،تھانہ دھلے پولیس نے منشیات فروش جاوید بٹ سے ایک کلو چارسودس گرام ہیروئن اورمنشیات فروش سلیمان سے سات سوچالیس گرام چرس ،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نےمنشیات فروش ارسلان عرف شانی سے ایک کلو تین سوبیس گرام ہیروئن،تھانہ کھیالی پولیس نے منشیات فروش عدنان لطیف سے ایک کلو دوسوچالیس گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتےاورضلع بھر میں فروخت کرتے تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ ،ایس ایچ او تھانہ دھلے ،ایس ایچ اوسیٹلائٹ ٹاؤن ،ایس ایچ او تھانہ کھیالی اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔