کرائمز

شراب فروشوں کی شامت /60 لیٹر دیسی شراب برآمد

چنی گوٹھ(اخترعلی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور حسن اقبال کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ چنی گوٹھ چوہدری نعیم اختر اور انکی ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں دوران گشت پڑتال و سرچ آپریشن طارق سعید اے ایس آئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر شراب کی چالو بٹھی پر کامیاب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ شراب فروش عرفان ککس کو گرفتار کرلیا مذکورہ شراب فروش کے قبضہ سے 60 لیٹر دیسی شراب و 28 لیٹر لہن و شراب کشید آلات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے علاوہ ازیں ایس ایچ او چوہدری نعیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کو منتقی انجام تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے معاشعرے کے ناسوروں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button