کرائمز
تفتیشی افسران کے لیے ایک روزہ خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد
اوکاڑہ(وحید انصاری) پولیس کے تفتیشی افسران کے لیے ایک روزہ خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد ریڈ نوٹس اور حوالگی کے قانونی طریقہ کار پر پولیس افسران کی خصوصی تربیت انسپکٹر رانا محمد امین خان ایس ایچ او صدر رینالہ خورد نے 20 تفتیشی افسران کو بین الاقوامی مجرمان کی گرفتاری سے متعلق آگاہی دی ریڈ نوٹس اور انٹرپول کے ذریعے مفرور ملزمان کی واپسی کا عملی طریقہ سکھایا گیا تربیتی کورس میں ریڈ نوٹس کے اجراء، قانونی پیچیدگیاں اور حوالگی کے مراحل پر روشنی ڈالی گئی#