اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ان ایکشن، تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن ، متعدد دوکانیں سر بمہر
بچیکی(رانا عرفان سے )اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ کا مین بازار میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن ، متعدد دوکانیں سیل کردی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب عطیہ عنائیت کی زیر نگرانی مین بازار بچیکی میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانوں کو تجاوزات کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا جبکہ کئی دکانداروں کو جرمانے بھی عائد کیے گئےاسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری راستوں پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ عوامی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹا لیں، ورنہ مزید سخت ایکشن لیا جائے گا عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں