کرائمز
1120 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار مقدمہ درج
چوک سرورشہید( مرزا شہزاد بیگ )تھانہ صدر سرور شہید پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، کاروائی کے دوران 1120 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار مقدمہ درج پابند سلاسل تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر سرور شہید کا اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر علی کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 1120 گرام چرس برآمد کر لی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو بند حوالات تھانہ کر دیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر سرور شہید کا کہنا تھا کہ منشیات فروشان کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہریوں کے تحفظ اور جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔