کرائمز

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا چھاپہ ، 400کلو ایکسپائر بدبودار گوشت برآمد

لاہور ( آئی این پی) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی میں چھاپہ مار کر میٹ گودام سے 400کلو ایکسپائر بدبودار گوشت برآمدکر کے مقدمہ درج کروا دیا ، گودام سے برآمد شدہ مضر صحت 400کلو گندا گوشت تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ بیمار مرغیوں اور چھیچھڑوں سے گوشت تیار کیا جا رہا تھا،صفائی کے ناقص انتظامات، ٹوٹے گندے فرش پر بدبودار گوشت رکھا پایا گیا، پولیس کی موجودگی میں گوشت کو تلف کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا،گودام میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد نہیں تھا، انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بیمار ایکسپائر گوشت کا استعمال انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے، تعفن زدہ گوشت تیار کر کے مختلف شاپس اور سٹی ایریا میں سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کر کے مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی۔شہری مرغی اپنے سامنے ذبح کروائیں، پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں، خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری 1223پر اطلاع دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button