کرائمز

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ، 31ٹرک سامان ضبط

لاہور (آئی این پی) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مشن جاری ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 31ٹرک سامان ضبط کر کے متعدد مستقل اور عارضی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مال روڈ، بیدیاں روڈ، مزنگ سمیت متعدد علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔لاہور کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے تک آپریشن جاری رہے گا، شہر سے تمام غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کریں گے، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی بہتر بانے میں انسداد تجاوزات آپریشن اہم ہے۔ سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے لاہور کی تاریخی خوبصورتی مزید نمایاں ہو رہی ہے، لاہور کو تجاوزات سے پاک بنانا وزیر اعلی پنجاب کا وژن ہے، شہریوں کو کشادہ سڑکیں اور راستے فراہم کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں، قانون کی عملداری سب کے لیے یکساں ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بلا تعطل کارروائیوں کیلئے متحرک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button