موبائل وین کے ذریعہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کا باقاعدہ افتتاح
شجاع آباد (مظہرتاج قریشی)سی ایم پنجاب کے ویژن کے مطابق پنک وین نے ملتان میں کار کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا آغاز کر دیا مقامی یونیورسٹی وزٹ کے دوران موبائل وین کے ذریعہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کا باقاعدہ افتتاح سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم نے کیا اس موقع پر سی ٹی او ملتان کا کہنا تھا کہ اب خواتین کے پاس موقع بے کہ وہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس اپنے کالج ، یونیورسٹی ،اپنے گھر کے قریب بنوا سکتی ہیں۔ آج سے پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنس وین ملتان کے ہر تعلیمی ادارے میں جائے گی جہاں خواتین کار کا ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرکے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گی اسی طرح پنک وین ملتان شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی اپنی سروسز فراہم کرے گی۔ اس کے علاؤ سی ٹی او ملتان اور انتظامیہ نے صاف ستھرا پنجاب مہم کےحوالہ سے پودا بھی لگایا اور ملک اور قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔ روڈ سیفٹی کے حوالے سے واک میں بھی شرکت کی۔