کرائمز

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے ہوشربا انکشافات

پنڈی بھٹیاں(رائےشہزاد سلیم ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) برائے خواتین کے تحت دی جانے والی امدادی رقوم میں بدعنوانی اور ناجائز کٹوتیوں کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق تحصیل بھر میں کھلے عام خواتین سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ریٹیلرز مبینہ کھلے عام لوٹ مار میں مصروف ہے۔ جبکہ مستحق خواتین کے مطابق امدادی رقوم سے بلا خوف کٹوتیاں کر رہے ہیں متعدد خواتین نے میڈیا نمائندگان کو اپنے ساتھ ہونے والی بے ضابطگیوں کے حوالے سے بیانات ریکارڈ کروائے ہیں۔ جن میں واضح طور پر بتایا گیا کہ ہر قسط سے مخصوص رقم بطور ”کٹ“ وصول کی جاتی ہے، اور اگر کوئی مزاحمت کرے تو دھمکیاں دی جاتی ہیں یا اگلی قسط بند کر دینے کی بات کی جاتی ہے خواتین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو بارہا شکایات کے باوجود کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی۔ متاثرہ خواتین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حقیقت جاننا چاہتے ہیں تو وہ اپنی جاننے والی خواتین کو بھیج کر خود مشاہدہ کریں کہ کس طرح ان مراکز پر کھلے عام لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ خواتین نے شفاف انکوائری، غیر جانبدارانہ کارروائی اور فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید ظلم برداشت نہیں کریں گی۔ سماجی و سیاسی حلقوں نے بھی ان انکشافات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button