کرائمز

چئیرمین افضل ویلفیئر آرگنائزیشن حکیم فریاد افضل رانا کی صدارت اجلاس کا انعقاد

لاہور / رائےونڈ (آئی این پی) چئیرمین افضل ویلفیئر آرگنائزیشن حکیم فریاد افضل رانا کی صدارت میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں رائےونڈ اور گردونواح کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف امور پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں تنظیم کے اراکین، سماجی کارکنان اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے شرکت کی، اجلاس کے دوران فری میڈیکل کیمپس کے لیے درکار ادویات، عملہ، لوکیشنز اور دیگر سہولیات کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا، حکیم فریاد افضل رانا نے اس موقع پر کہا کہ افضل ویلفیئر آرگنائزیشن ہمیشہ سے انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہی ہے اور موجودہ حالات میں جب مہنگائی اور غربت کے سبب بنیادی علاج معالجہ بھی عام انسان کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے، اجلاس کے بعد ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے معروف دوا ساز کمپنیوں کے نمائندگان سے ملاقات کی گئی اور ان کی فیکٹری کا وزٹ بھی کیا گیا، جہاں فری میڈیکل کیمپس کے لیے درکار معیاری ادویات کے اسٹاک کا حتمی انتظام مکمل کر لیا گیا، اس موقع پر ایک خوشگوار ماحول میں پرانے دوستوں اور سماجی شخصیات کے ساتھ گپ شپ کا بھی موقع ملا، حکیم فریاد افضل رانا نے کہا کہ الحمد للہ ادویات کی دستیابی، طبی ماہرین کی رضاکارانہ شمولیت اور ٹیم کی تیاری کے بعد ہم جلد پوری تحصیل رائےونڈ کے مختلف دیہی و شہری علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا جامع شیڈول جاری کریں گے تاکہ ہر گھر تک علاج کی سہولت مفت فراہم کی جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ افضل ویلفیئر آرگنائزیشن کا مقصد صرف وقتی ریلیف فراہم کرنا نہیں بلکہ لوگوں میں صحت کی آگاہی، پرہیز، احتیاطی تدابیر اور طب نبوی ﷺ کی افادیت کو عام کرنا ہے، کیمپس میں نہ صرف مفت چیک اپ اور ادویات دی جائیں گی بلکہ لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ، غذائی اصلاح، اور ذہنی سکون جیسے موضوعات پر بھی مختصر لیکچرز دیے جائیں گے، اس نیک مقصد میں عوام الناس، مخیر حضرات، اور مقامی قیادت کا تعاون خوش آئند ہے، تنظیم کی جانب سے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے دل کھول کر اس کارِ خیر میں حصہ لیا، جبکہ چئیرمین حکیم فریاد افضل رانا نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک ایک بھی شخص علاج کی سہولت سے محروم ہے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اور انشااللہ فری میڈیکل کیمپس کا دائرہ تحصیل رائےونڈ سے بڑھا کر دیگر علاقوں تک بھی پھیلایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button