علاقائی خبریں

مخصوص نشستوں کا معاملہ/متفرق درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے روکنے کے لئے دائر متفرق درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی ۔ جسٹس خالد اسحاق نے شہری منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے سینیئر وکیل اظہر صدیق کے پیش نہ ہونے ،سلمی ریاض ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سینئر وکیل طبیعت ناساز ہونے کے باعث نہیں آسکے ، استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کردی جائے ، عدالت نے خاتون وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ستمبر تک ملتوی کردی ، متفرق درخواست میں مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے بارے میں اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button