کرائمز
13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والاسکیورٹی گارڈ گرفتار
لاہور( آئی این پی)لیاقت آباد پولیس نے13سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ 13سالہ مدثر گھر سے دہی لینے بازار آیا تھا کہ ملزم بہانے سے بچے کو اپنے کوارٹر لے گیا۔ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزم نے ورغلا کر اپنے کوارٹر میں بچے سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ملزم رفیق بازار میں نجی سٹور پر سکیورٹی گارڈ تھا۔ پولیس کے مطابق بچے کے شور کرنے پر ملزم فرار ،قریبی کوارٹر سے گرفتار کر لیا گیا۔