پانی میں پھنسے 60 افراد باحفاظت کشتی کے ذریعے گاؤں منتقل
نارووال(حاجی غلام عباس سے )پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کی کامیاب ریسکیو کاروائی میں پانی میں پھنسے 60 افراد کو کشتی کے ذریعے گاوں منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ریسکیوضلع ناروال کی تحصیل شکرگڑھ کے گاؤں سکمال میں لنک نالہ بئیں میں اچانک پانی آنے کے باعث متعدد افراد نالے کے دوسری جانب پھنس گئے۔ یہ افراد گاؤں واپس جانا چاہتے تھے۔ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو فوری اطلاع دی گئی۔
ریسکیو 1122 کے جوانوں نے واٹر ریسکیو ٹیم کے ہمراہ بروقت ریسپانڈ کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 افراد کو کشتی کے ذریعے باحفاظت گاؤں منتقل کر دیا گیا۔ متاثرین میں 24 مرد، 29 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔
عوام نے ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی اور خدمات کو بھرپور سراہا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب نے کہا کہ "ریسکیو 1122” کے جوان ہر لمحہ عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً 1122 پر کال کریں۔