بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف 90روزہ خصوصی مہم کا آغاز
لاہور (آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب متحرک ہیں ، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف 90روزہ خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے 90روزہ خصوصی مہم میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہلک حادثات میں بڑی تعداد بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کی ہے، حادثات کی روک تھام کے پیش نظر 90روزہ خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے ، صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں بلا تفریق کاروائیاں ہوگی،اگست ستمبر اور اکتوبر میں سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کی کارکردگی میں 90 روزہ مہم بھی شامل ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ و حادثات کی روک تھام کیلئے ہر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائیں گے،قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام اور قیمتی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔