کرائمز

رحموآنہ زونگ ٹاور 6 ماہ بعد بھی فعال نہ ہو سکا، شہری سراپا احتجاج

بھوآنہ (توقیر سپرا )اڈہ رحموآنہ پینسرہ بھوآنہ روڈ پر چھ ماہ قبل نصب کیا گیا زونگ کا نیا موبائل ٹاور تاحال مکمل طور پر فعال نہ ہو سکا مقامی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ٹاور تین دن چلتا ہے اور تین دن بند رہتا ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں نیٹ ورک کی شدید خرابی پیدا ہو چکی ہے شہریوں کے مطابق بجلی بند ہوتے ہی ٹاور دو دن تک بند رہتا ہے کیونکہ اس کا جنریٹر ناقابلِ استعمال (غیر فعال) ہے موبائل سروس میں بار بار تعطل سے نہ صرف انٹرنیٹ بلکہ کالنگ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ زونگ کمپنی کے نیٹ ورک پر انحصار کرتے ہیں، مگر بار بار سگنل ڈراپ اور سروس بند ہونے کی وجہ سے آن لائن تعلیم کاروباری روابط عام رابطے سب کچھ متاثر ہو رہا ہے اہل علاقہ نے زونگ کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ٹاور کی فوری مرمت و بہتری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صارفین کو معیاری نیٹ ورک سروس میسر آ سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button