کرائمز

مون سون بارشیں / نکاسی آب پر فوکس کریں : سید حسن رضا

نارووال (حاجی غلام عباس):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کلین،گرین اور صاف ستھرا پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے لوکل گورنمنٹ ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور اہلکار ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر کے شہروں اور قصبوں سمیت دیہاتوں کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کی ہدایت پر تمام متعلقہ محکموں کے افسران اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ میں متحرک رہتے ہیں۔اس ضمن میں ڈی۔سی نارووال کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کے افسران کو صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں میں مزید تیزی لانے اور حالیہ بارشوں کے پیش نظر نکاسی آب کو یقینی بنانے پر خصوصی فوکس کرنا ہوگا تاکہ عوام الناس کے نظام زندگی میں آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام سے شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پارکس ، گرین بیلٹس اور چوک سرسبز و شاداب دکھائی دے رہے ہیں۔ میونسپل کمیٹیز کا عملہ سیوریج لائنوں کی صفائی اور گٹروں کو ڈھکن لگانے کا کام باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پودوں اور سڑکوں کے ڈیوائیڈرز پر لگائی گئی گھاس کی تراش کا کام جاری ہے اور پودوں کو پانی بھی باقاعدگی سے دیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو مزید بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے تمام مشینری و عملہ متحرک ہے اور شہر کی سڑکوں ، انڈر پاس ، گلی محلوں ، پارکس اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے عملہ صفائی کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button