اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار، پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں برآمد
خوشاب (نامہ نگار )تھانہ مٹھہ ٹوانہ کی کاروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار، پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں برآمد، مقدمہ درج وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی ہدایات پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف خوشاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری۔ایس ایچ او تھانہ مٹھہ ٹوانہ کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ فہیم عباس ولد غلام یسین، سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ دریافت پر ملزم نے بتلایا کہ اس اسلحہ سے سوشل میڈیا پر نمائش کی ویڈیو لگائی تھی ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ترجمان خوشاب پولیس