کرائمز

بھاری مقدار میں اسلحہ اورشراب ومنشیات برآمد

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ جولائی2025 میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے345 افراد گرفتارکرکے شراب ومنشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والواں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرواکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورشراب ومنشیات برآمدکر لی۔ایس پی سلیم خان نیازی تفصیلات کے مطابق ہائی ویزکوجرائم سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہےاورلاءاینڈ آرڈرکی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔ پولیس ایپ کے ذریعے سے 1271022 عدد اشخاص کو چیک کیاگیا،اور 361586 عدد گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔(محمد سلیم خان نیازی،ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق ماہ جولائی 2025 میں پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن (محمد سلیم خان نیازی،ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن) کے زیرنگرانی مختلف نوعیت کے345 مقدمات درج کرکے سینکڑوں ملزمان پابند سلاسل کیے۔شراب ومنشیات فروشوں کے خلاف 49 مقدمات درج کرکے 591 لیٹر شراب برآمد۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف7 مقدمات درج کر کے مجرمان اشتہاری میں A کٹگیری 6،Bکٹگیری کے 42،اور عدلتی مفروان میں،Aکٹگیری کے2 عدد اور Bکٹگیری کے24 اسطرح ٹوٹل 74 گرفتار،1عدد کلاشنکوف،1عددرایفل 8mm, پسٹل 30 بور 5عدد اور24 عددگولیاں بھی برامد کیں۔ ساتھ ہی 1عدد بکرا جسکی مالیت 65000روپے بھی برآمد۔ 14عددگمشدہ بچوں کو انکےلواحقین/ ورثاء تک پہنچایا گیا،ہائی وے پر سفر کرنے والے افراد کو مختلف نوعیت کی3076 ہیلپس فراہم کیں۔ مذید ہائی وے پر سے127 ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بھی کروایا گیاجس میں مستقل نوعیت کی تجاوزات بھی شامل ہیں۔مذید 8 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں,جنمیں چھینا ہوا موٹرسائیکل بھی شامل ہے برآمد ۔ 97A/MVO کے 3اور ساونڈ ایکٹ کا 1،ٹیلی گراف ایکٹ کا 1مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ایکسل لوڈ منجیمینٹ 2472 کے تحت 1236000 روپے جرمانہ اور غیرقانونی گیس سلینڈر استعمال کرنے والے ڈرایئوران کے خلاف 140 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ہائی وے پر 24 افراد کو طعبی امداد بھی فراہم کی گی۔محمد سلیم خان نیازی،ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران وملازمان کو انکی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے بھی نوازا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button