کرائمز
موٹر سائیکل چوری کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، سی سی پی او
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپیٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں سول لائنز اور سٹی ڈویژنزکی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی اونے منشیات فروشی، قماربازی اورنقب زنی کی وارداتوں کی روک تھام پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کے تدارک کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں کرائم کنٹرول کیلئے سفید پارچات میں آپریشنز کئے جائیں اجلاس میں زیر ِ التواء مقدمات کے چالانوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے مختلف امور پر غورو خوض کیا گیا بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ فنانشل کرائم کے درخواست گزاروں کو فوری ریلیف دلوائیں اورپینڈنگ روڈچالان مقررہ ٹائم فریم میں نمٹائے جائیں۔ جرائم کے خاتمے کیلئے محکمہ پولیس کے تمام ونگز باہمی اشتراک سے کام کریں۔